میاں منظور وٹو کی صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بننے پر مبارکباد
لاہور (نمائندہ خصوصی )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے سید صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے یہ احسن اقدام ہے سید صمصام بخاری اطلاعات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں انہوں نے ماضی میں بھی مرکز میں اطلاعات کے شعبے میں خدمات انجام دیں ہیں۔ وہ اپنی کاکردگی سے اپنی اہلیت ثابت کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سید صمصام بخاری سے ہمارے دیرینہ خاندانی مراسم ہیں وہ مذہبی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں ہم خلوص دل سے اُن کے خاندان اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔