تنظیم الفجر اوراطلاعات اینڈ کلچرڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام سیمینار

تنظیم الفجر اوراطلاعات اینڈ کلچرڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام سیمینار

لاہور (پ ر) تنظیم الفجر پاکستان اوراطلاعات اینڈ کلچرڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’صحت مند معاشرہ کیلئے ماحول کا بہتر ہونا ضروری‘‘ منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صدارت تنظیم الفجر پاکستان کے صدر، ممبر پراونشل نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب اکمل اویسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی نیشنل کالج آف آرٹس کے پروفیسر خورشید گوہر قلم تھے۔ سیمینار میں راحیلہ بشیر،دیبا افضل، نبیلہ نعیم، بابر حبیب، محمد علی، طارق مقصود، عمر اظہار، مجاہد علی، مظفر حسین مرتضیٰ، محمد فیصل، حسنین شہادت، آصف علوی، ظاہر خورشید کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اکمل اویسی پیرزادہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول سوسائٹی کو حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر صحت مند معاشرہ کے قیام کے لیے کام کرنا ہوگا۔

نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے منشیات فری بنانا وقت کی بڑی ضرورت ہے۔ ہمیشہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کے نوجوان تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں جدید اصلاحات کے جامع پروگرام لانا ضروری ہے تاکہ طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس، صحت اور تفریح کے پروگرامز سے روشناس کرایا جائے۔ ایسے پروگرامز سے طالب علم صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں اور نشے کے علاوہ دیگر برائیوں سے چھٹکارہ پا کر خوشگوار اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4