مانگامنڈی، مسافروں سے بھری بس وٹرک میں تصادم،7افرادزخمی
لاہور(کرائم پورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں مسافروں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122کی ایمبولینسز چند منٹوں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیورنے طبی امداد دیتے ہوئے زخمیوں میں 34سالہ اعظم،80سالہ زاہد علی،35سالہ خلیل،26سالہ اشفاق،26سالہ طارق کو رورل ہیلتھ سینٹر مانگا جبکہ شدید زخمیوں 35سالہ سمیع اللہ اور 30سالہ عامر کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔