سیشن عدالت کافیملی عدالت کے فیصلے کیخلاف میرا کی اپیل پرشوہر کو نوٹس جاری

سیشن عدالت کافیملی عدالت کے فیصلے کیخلاف میرا کی اپیل پرشوہر کو نوٹس جاری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے فیملی عدالت کے فیصلے کے خلاف سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کی دائراپیل پرمبینہ شوہرعتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی،اداکارہ میراکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سناتے ہوئے عتیق الرحمن کے نکاح کودرست قراردیا،اداکارہ میرا عتیق الرحمان نامی اپیل کنندہ کو نہیں جانتی، عدالت سے استدعا ہے کہ فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جس پر فاضل جج نے میرا کے مبینہ شوہرعتیق الرحمن کو 9مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔واضح رہے کہ اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے میرا کے خلاف فوجداری کارروائی کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کر رکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ منکوحہ ہونے کے باجود ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیاہے۔

مزید : علاقائی