سی سی پی اوکے احکامات کوکالعدم قرار،کانسٹیبل نوکری پربحال
لاہور(نامہ نگار)ممبر پنجاب سروس ٹربیونل محمد قاسم نے سی سی پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیتے ہوے پولیس ہیڈ کانسٹبل سہیل کو نوکری پر بحال کرنے کا حکم جاری کردیاہے ۔ہیڈ کانسٹیبل سہیل چیمہ نے اپنی نوکری پر بحالی کے لئے دائراپیل میں موقف اختیار کررکھاتھا کہ کہ سی سی پی او لاہور نے انہیں چھٹی کرنے پرنوکری سے نکال دیا ہے ،اس کی چھٹی نیشنل ایکشن پلان کے طے منظور نہیں کی گئی،درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ اس کی والدہ سخت بیمار تھیں جس کی تیمارداری کرنے والا اس کے سوا کوئی نہیں تھا،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے نوکری پربحال کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔