ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی زیر صدارت سٹی ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی زیر صدارت سٹی ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرکی زیر صدارت سٹی ڈویژن کی اینٹی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز، ایس پی سٹی ڈویژن سید غضنفر علی ، تما م ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او زنے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ہدف کے مطابق بی کیٹیگری کے 10 فیصد اشتہاری مجرمان نہ پکڑنے پر سٹی ڈویژن کی کارکردگی کو مایوس کن قراردیا۔انہوں نے ڈی ایس پی شاہدرہ سرکل کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا ہدف نہ پورا کرنے پر وارننگ جبکہ ڈی ایس پی شفیق آباد سرکل کو ناقص سپرویژن پراظہارِناپسندیدیگی کانوٹس جاری کرنے کے احکامات دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے دس فیصد سے کم اشتہاری مجرمان پکڑنے پر ایس ایچ او نولکھا ، گوالمنڈی، لوئرمال ، داتادربار، شادباغ، مصری شاہ، لاری اڈہ اورایس ایچ او شفیق آبادکو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے۔محمد وقاص نذیرنے ایس پی سٹی سید غضنفر علی کو منشیات فروشی اورقمار بازی کے اڈوں کے خلاف مہم شروع کرنے اورتین دن میں سٹی ڈویژن کے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔غفلت اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کو تنزلی سمیت ہر قسم کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا جبکہ اچھی کارکردگی کے ضامن پولیس ملازمین کی ہر سطح پر ستائش اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے ایس پی سٹی کو ہدایت کی کہ عدالتوں کے گردونواح میں جرائم کی وارداتیں کنٹرول کرنے کیلئے مربوط لائحہ عمل اپنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کوتھانوں میں انصاف کی فراہمی سمیت بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید : علاقائی