صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں نہ رک سکیں،شہری جمع پونجی سے محروم

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں نہ رک سکیں،شہری جمع پونجی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون،کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گر ین ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرمد ثر کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ 20ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے ۔شیر ا کو ٹ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کر سر فر از اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر3لاکھ40ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ شا لیما رکے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فا روق اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے45ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔سبز ہ زار کے علاقے میں ڈاکوؤں نے با بر اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ روپے نقدی و طلائی زیورات لیکر فرار ہو گئے جبکہ ڈیفنس اے اور گلشن اقبال سے گاڑیاں اور اسلام پورہ،پرانی انارکلی،سبز ہ زار،نو لکھا ،مسلم ٹا ؤ ن اورجوہر ٹاون کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے

مزید :

علاقائی -