آئی ٹی کے سب سے بڑے ملک گیر 146146سافٹیک145145 مقابلوں کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) آئی ٹی شعبہ کے سب سے بڑے دو روزہ Softecمقابلے16اور 17مارچ کو فاسٹ یونیورسٹی لاہور میں ہو ر ہے ہیں دو روزہ آئی ٹی مقابلوں میں ملک بھر کی 80سے زائد یونیورسٹیوں کے 15سو طلبہ حصہ لیں گے۔ فاسٹ یونیورسٹی میں 23ویں سا لا نہ مقابلوں کے فاتح طلبہ کیلئے 7لاکھ کے انعامات رکھے گئے ہیں ملک بھر کی کوئی بھی یونیورسٹی www.softtecnu.orgویب سائٹ کے ذریعے رجسٹرڈ ہو کر اپنے طلبہ کو دو روزہ مقابلوں میں شامل کرا سکتی ہے صدر ایونٹ طلحہ زبیر ہیڈ فہد حسین نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کو پاکستان کی تاریخ کے بڑے ایونٹ میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان کا مستقبل آپ اور ہمارا مستقبل آئی ٹی ، ہم آپ کیلئے بھرپور معلوماتی ایونٹ لے کر آ رہے ہیں۔طلبہ فون نمبر0322-4183183کے ذریعے بھی رابطہ کر کے رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔