توہین عدالت،حشمت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج گجرات کی پرنسپل کو نوٹس، جواب طلب

توہین عدالت،حشمت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج گجرات کی پرنسپل کو نوٹس، جواب طلب

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے حشمت میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج گجرات کی پرنسپل قرب عباس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک کے روبرو طالبہ نادیہ کنول کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے 2017 ء میں مذکورہ کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا،اس نے کالج میں 24لاکھ روپے جمع کروائے تاہم وہ پڑھائی جاری نہ رکھ سکی،اب عدالت کے حکم کے باوجود اس کوجمع کروائی گئی فیس واپس نہیں کی جا رہی،درخواست میں پرنسپل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی گئی ہے ۔

توہین عدالت

مزید : صفحہ آخر