پہلی بار قومی اسمبلی کے اندر باجماعت نماز ادا کی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کی تاریخ میں گزشتہ روز کے اجلاس میں پہلی بار باجماعت نماز ادا کی گئی ۔جے یو آئی کے ارکان کی جانب سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر مولانا اسعد محمود نے سپیکر کے ڈائس کے سامنے ہی نماز ادا کروا دی۔مولانا اسعد محمود کی امامت میں جے یو آئی کے علاوہ مسلم لیگ (ن )کے ارکان نے بھی نماز ادا کی۔