نشتر کالونی،ریسٹورنٹ میں پریشرککرپھٹنے سے ایک شخص زخمی

نشتر کالونی،ریسٹورنٹ میں پریشرککرپھٹنے سے ایک شخص زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں ریسٹورنٹ میں پریشر ککر پھٹنے کے نتیجے میں 35 سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے سبزی منڈی میں واقع ریسٹورنٹ میں کوکنگ کے دوران پریشر ککر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں جمیل شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر