وزیر اطلاعات کا حلف اٹھا لیا ، قومی معاملات میں میڈیا ، محکمہ اطلاعات کا ایک پیج پر ہونا ضروری : صمصام بخاری

وزیر اطلاعات کا حلف اٹھا لیا ، قومی معاملات میں میڈیا ، محکمہ اطلاعات کا ایک ...

لاہور( جنرل رپورٹر)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سید صمصام حسین بخاری نے وزیر اطلاعات وثقافت کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجا ب چو د ھری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے حلف لیا ۔ تقریب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزراء بشارت راجہ، حسنین بہادر در یشک، چودھری ظہیرالدین اور پی ٹی آئی رہنما عاطف چودھری سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں ڈی جی پی آر آفس میں منعقدہ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا قومی معاملات میں میڈیا اور محکمہ اطلاعات کا ایک پیچ پر ہونا ضروری ہے۔میڈیاکی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کریں گے۔اپنی حکو مت کی اچھی کارکردگی پر میڈیا سے حوصلہ افزائی کی توقع رکھتے ہیں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا نے ایک میچو ر میڈیا کے طور پر اپنا کردار پوری ذمہ داری سے نبھایا۔اس کے برعکس بھارتی میڈیا اپنے من گھڑت اور خود ساختہ بیانیہ سے پوری د نیا میں ایکسپوز ہو گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشنز امجد حسین بھٹی بھی موجود تھے۔سید صمصام حسین بخاری کا مزید کہنا تھا پاکستا ن کی موجودہ قیادت نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں جس طرح اقوام عالم میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا اس کی نظیر نہیں ملتی،اس کیسا تھ ساتھ پاک افواج نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کا کامیابی سے تحفظ کرکے دشمن ملک کو پیغام دیا پاکستان ایک مضبوط اور متحد قوم کی صو ر ت میں نا قابل تسخیر ملک ہے جس پر وہ اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ پاکستان میں موجود اقلیتوں سمیت ہم سب متحد ہیں ۔پا کستانی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے یہ ثابت کیا ہمارے ملک میں اقلیتوں کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے ۔ میڈیا اورمحکمہ اطلاعات اگر ایک پیچ پر نہ ہو ں تو ملک کا نقصان ہوگا۔ حکومتی معاملات میں اگر ہماری کوتاہی ہے تو میڈیا نشاندہی کرے ہم اصلاح کریں گے تا ہم میڈیا حکومت کے اچھے کاموں کو بھی دکھائے ۔ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ جب حکومت اچھے کام کرتی ہے تو حکومت کا دفاع کرنا آسان ہوتا ہے ۔پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا ہے ، میں اپنی ذمہ داری بطریق احسن نبھاؤں گا ۔ وزارت اطلاعات حکومت اور میڈیا کے مابین ایک پل کا کام کرتی ہے،تمام وزراء وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں اس میں ترجمان وزیر اعلیٰ یا وزیر اطلاعات کی کوئی تقسیم نہیں۔حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے تا ہم اگر وہ تنقید برائے تنقید کریں گے تو ہمیں بھی جواب دینا آتا ہے۔ ہسپتال جانے یا نہ جانے کا فیصلہ خود نوازشریف نے کرنا ہے، پی آئی سی دل کے امراض کے حوالے سے بہتر ین ادارہ ہے ۔پنجاب میں تمام اداروں کی بہتری کیلئے وزیرا عظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ محکموں کے قوانین کی روشنی میں بہتری کیلئے اقد ا مات کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ اطلاعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لینے کے بعد محکمے کی بہتری و ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔جلد میڈیا ہاؤسز کے دفاتر کے دورے شروع کرکے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کی راہ ہموار کروں گا۔

صمصام بخاری

مزید : صفحہ اول