پاکستان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم ، فنڈنگ روکنے کے سلامتی کونسل سے کئے وعدے بنھائے : امریکہ

پاکستان دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم ، فنڈنگ روکنے کے سلامتی کونسل سے کئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(اظہر زمان،بیوروچیف )امریکہ بدستور پاکستان اور بھارت کی حکومتوں پر زور دے رہا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اقد ا مات کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے یہ ریمارکس گزشتہ روز معمول کی بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دیئے ان سے سوال کیا گیا تھا امریکی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان معامات کو معمول پرلا نے کیلئے جو کوششیں کیں اورگزشتہ ہفتے ان ممالک کے لیڈروں سے فون پر بات چیت کی اس کی کیا تفصیل ہے ؟جس پر جواب میں نائب ترجمان نے واضح کیا مستقبل میں دوبارہ فو جی کار روائی سے صورتحال بہت بگڑ جائیگی؟، امریکہ دونوں ممالک پر یہ بھی زور دے رہا ہے کہ وہ آپس میں براہ راست بات چیت کرکے مسائل حل کریں ، نائب ترجمان پلاڈینو نے اس کیساتھ ہی پاکستان سے اپنا یہ مطالبہ بھی دہرایا کہ وہ سلامتی کونسل سے کئے گئے وعدوں کو نبھاتے ہوئے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں بنانے سے روکے اور ان تک فنڈ کی فراہمی نہ ہونے دے ، وزیر خارجہ پومپیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے امریکہ کے سفارتی رابطوں کی خود قیادت کی اور اس سلسلے میں ضروری کردار ادا کیا۔ انہوں نے خود بھارتی وزیر خارجہ ششماسوراج اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ڈووال اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی سے فون پر بات چیت کی۔ نائب ترجمان نے ایک اضافی سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا امریکی وزیر خارجہ نے ویتنام سے رابطے کئے تھے جب وہ شمالی کوریا کے لیڈر کیساتھ صدر ٹرمپ کے مذاکرات کے سلسلے میں ہنوئی میں موجود تھے۔ واشنگٹن واپس آکر انہوں نے ان لیڈروں سے فون پر مزید بات چیت نہیں کی تاہم امریکہ کا پاکستان اور بھارت سے اعلی سطح کا رابطہ جاری ہے، اسلام آباد اور نئی دہلی میں امریکی سفا ر تخانے دونوں حکومتوں سے مسلسل رابطے رکھے ہوئے ہیں اور یہاں وشنگٹن میں امریکی حکام پاکستانی اور بھارتی سفارتخا نو ں کے ذر یعے حا لا ت کو معمول پررکھنے کیلئے مسلسل کوششیں کرنے میں مصروف ہیں، یہ رابطے مسلسل قائم ہیں اور ہر وقت جاری ہیں، ترجمان نے بتایا بعض او قات ہم حکومتوں کے ذریعے سفارتکاری کرتے ہیں اوربعض اوقات نجی ذرائع سے ،اس وقت زیادہ تر نجی سفارتکاری سے کام لیا جا رہا ہے، نائب ترجمان سے سوال کیاگیا کہ بھارت کا دعویٰ ہے حالیہ فضائی جھٹرپوں میں پاکستان نے ایف سولہ طیارے کا استعما ل کیا اور امریکی وزارت خارجہ اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے وہ اس سلسلے میں تفتیش کررہے ہیں کیا پاکستان نے ممکنہ طور پر ایف سولہ طیاروں کو استعما ل کیا ہے اس سلسلے میں امریکہ کیا معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہاہے ، جس پرنائب تر جمان نے بتایاہم نے وہ رپورٹس دیکھی ہیں اورہم اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں ،تاہم ابھی کسی بات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی اور ویسے بھی ہم پالیسی کے طور پر ان دوطرفہ معاہدقں کے متن پر تبصرہ نہیں کر سکتے،جن میں امریکی دفاعی ٹیکنالوجی شامل ہویا اس سلسلے میں دوسرے ملکوں کیساتھ ہونیوالی بات چیت ہو، میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا سوائے اس کے کہ ہم ان رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -