بالاکوٹ حملہ ،سیٹلائٹ تصاویر نے بھی بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دیدیا

بالاکوٹ حملہ ،سیٹلائٹ تصاویر نے بھی بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آ ئی این پی) بر طا نو ی خبر ر سا ں ادارے نے بھا رتی فضا ئیہ کے با لا کو ٹ میں کسی بھی عما رت پر حملے کے دعوو ں کا جھو ٹ قرار دے دیا، سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت کر دیا کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی، بھارتی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ای میلز کیں تاہم دونوں وزارتوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا،بد ھ کو شا ئع ہو نے بوالی رپو رٹ کے مطا بق بھارت کے بلند وبانگ دعوے جھوٹے نکلے، سیٹلائٹ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ بالا کوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی، امریکی سیٹلائٹ کمپنی نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعووں کی قلعی کھول دی، پلانیٹ لیب نامی کمپنی نے باالاکوٹ کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کردیں، برطانوی نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ سیٹیلائٹ تصاویر نے مودی حکومت کے دعوں کومشکوک بنادیا،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالا کوٹ کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کسی عمارت کو نشانہ ہی نہیں بنایا گیا، چار مارچ کی تصاویر میں بالاکوٹ میں کسی بھی عمارت کی تباہی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، کسی کی چھت گری اور نہ ہی کسی دیوار کو نقصان پہنچا ۔گزشتہ برس اپریل اور رواں سال مارچ کی تصاویرمیں کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ای میلز کیں تاہم دونوں وزارتوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔
بالا کوٹ

مزید :

صفحہ آخر -