چینی نائب وزیرخارجہ کی وزیراعظم اور سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقاتیں

چینی نائب وزیرخارجہ کی وزیراعظم اور سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقاتیں

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سیچینی نائب وزیرخارجہ کانگ شوآن یو نے ملاقات کی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چینی نائب وزیرخارجہ نے سیکریٹری خارجہ سے بھی ملاقات کی جبکہ ملاقاتوں میں آزمائش پر پورا اترنے والی پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کی پارٹنر شپ کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نے چین کی غیرمتزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور چینی نائب وزیرخارجہ کو بھارت سے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے سے حل کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چینی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں نے مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر سطح پر پاک چین تعاون اور رابطے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقاتیں

مزید : صفحہ اول