ملک کی برآمدات بڑھانے کی اشد ضرورت ،عبد الرزاق داؤد
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کہا ہے کہ زیادہ منافع سے زیادہ سرمایہ کاری اور زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،ملک کی برآمدات بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ بدھ کو مشیر تجارت وزیراعظم کا گیارہویں آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کاروباری طبقے کا حکومت میں نمائندہ ہوں،حکومت کی کوشش ہے ملک میں کاروبار کو سہل بنایا جائے،کاروباری افراد کو مزید منافع کمانے کے مواقع دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ منافع سے زیادہ سرمایہ کاری اور زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی برآمدات بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ منی بجٹ کے اسمبلی سے پاس ہونے سے کاروباری طبقے کو مزید فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے خام مال پر ڈیوٹی کم کی تاکہ پیداواری لاگت میں کمی ہوئی۔
عبدالرازق داؤد