اسحق ڈار اثاثہ جات کیس، استغاثہ کے گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصورپر جرح مکمل

اسحق ڈار اثاثہ جات کیس، استغاثہ کے گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصورپر جرح مکمل

اسلام آباد (آ ئی این پی) سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصور کا بیان اور ان پر جرح مکمل کرلی گئی،تفصیلات کے مطابق بد ھ کو احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،کیس میں نامزد تینوں شریک ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ استغاثہ کے گواہ سلمان سعید اور سدرہ منصور کا بیان مکمل کرلیا گیا جبکہ سعید احمد کے وکیل نے گواہ سدرہ منصور پر جرح مکمل کرلی،سعید احمد کے وکیل حشمت حبیب کا کہنا تھا کہ گواہ کی جانب سے سعید احمد شفیع کو اسحق ڈار کی سی این جی کمپنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر بتایا گیا،وکیل نے کہا کہ گواہ کا پیش کیا گیا نام غلط ہے جو کہ ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا، اسحق ڈار کی سی این جی کمپنی میں سعید شفیع نامی کوئی شخص نہیں رہا۔

سماعت

مزید : صفحہ آخر