کالعدم تنظیمیں اگر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو ضرور کارروائی ہونی چاہئے

کالعدم تنظیمیں اگر منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو ضرور کارروائی ہونی چاہئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے پاکستان کو اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے چونکہ یہ ملک اس کی سالمیت اور خود مختاری کے وارث ہم ہیں کوئی اور نہیں میرے خیال میں کالعدم مذہبی تنظیمیں اگر کسی منفی سرگرمی میں ملوث ہیں تو ان کے خلاف کاروائی ضرور ہونی چاہئے لیکن کسی کے اشاروں پر کاروائی کرنے کا وقت گذر چکا ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا ہوں گے یہی وقت کا تقاضہ ہے اسی سے ہماری خود مختاری کا لوگ احترام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مذہبی تنظمیوں سمیت خدمت خلق کا کام کرنیو الی این جی اوز کا ڈیٹا از سر نو مرتب کرنا ہو گا حقیقت یہ ہے کہ دنیا ہماری خدمت خلق کا کام کرنے والی تنظیموں سے خائف ہے اور وہ نت نئے ان کے خلاف محاز کھڑے کرتے ہیں ۔

ضیاء الدین بٹ

مزید : صفحہ اول