کسی کے اشاروں کی بجائے اصلاح کا پہلو سامنے رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے

کسی کے اشاروں کی بجائے اصلاح کا پہلو سامنے رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے میں انصاف ہونا چاہئے کسی کے اشاروں پر اپنے لوگوں کے خلاف کاروائی نہیں ہونی چاہئے اصلاح کا پہلو سامنے رکھتے ہوئے کاروائی ہونی چاہئے امریکہ یا بھارت کے کہنے پر نہیں یہ ملک ہمارے دوست نہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت میں سینکڑوں اسے پریشر گروپ موجود ہیں جو کہ انتہا پسندی کے رجحان کو بھی فروغ دیتے ہیں آج تک ہم نے نہیں سنا کہ ان ممالک نے اپنے ان انتہا پسندوں کے خلاف وہاں کوئی کاروائی کی ہو ان ممالک کو اپنے ممالک کے اندر تو کچھ نظر نہیں آتا لیکن یہ دوسروں میں کیڑے نکالتے ہیں لیکن وقت آ گیا ہے کہ ہمیں فیصلے خود کرنا ہوں گے ۔

اقبال ظفر جھگڑا

مزید : صفحہ اول