کراچی ، پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی ، پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن
کراچی(آن لائن)کراچی میں پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن‘ داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندیاں‘ گھر گھر تلاشیاں‘ متعدد مشتبہ افراد زیر حراست‘ تفصیلات کے مطابق منگل کی درمیانی شب سے بدھ کی صبح تک ضلع ملیر‘ ایسٹ اور سینٹرل میں پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر کراچی ایئر پورٹ کے اطراف کی رہائشی آبادیوں سچل‘ بن قاسم‘ نشتر آباد‘شاہ ٹاؤن‘ ملیر کھوکھرا پار اور شاہراہ نور جہاں کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاکQ دیر کالونی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ آپریشن کیا اس دوران دوران داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی گئی اور گھر گھر تلاشی لی گئی سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیاگیا اور بعض افراد کو دستاویزات دیکھنے کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر اور ایس ایس پی ایسٹ کیپٹن(ر) اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کی سیکورٹی پلان کے تحت آپریشن کیا جارہا ہے جس میں انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور رینجرز مشترکہ طور پر آپریشن میں مصروف ہیں۔
سرچ آپریشن