ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کی گیس چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کی گیس چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ،ڈاکٹر محمد فیصل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کیلئے سوئی گیس حکام نے تھانہ بنی گالہ میں درخواست جمع کروا دی تاہم آئی جی اسلام آباد نے دباوٗ میں آتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ڈاکٹر فیصل کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے سے روک دیا ہے،اس حوالے سے تھانہ بنی گالہ پولیس نے ترجمان وزارت خارجہ کے خلاف گیس چوری کی درخواست کا اقرار کیا   ،ڈاکٹر محمد فیصل گذشتہ کئی سالوں سے گیس چوری میں مصروف تھے جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے اچانک چھاپہ مار کر گیس چوری کو موقع پر پکڑ کر گیس میٹر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں گیس چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا حکم دے رکھا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک ٹاسک فورس بھی قائم کردی گئی ہے ڈاکٹر فیصل نے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے اپنے خلاف مقدمہ کے اندراج کو روکنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور ان کی جانب سے گیس چوری کا واقعہ وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس میں بھی لایا گیا ہے اور یہ سن کر وزیر اعظم بھی ششدر رہ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے موجودہ ترجمان اور ڈائریکٹرجنوبی ایشیاء اور سارک جو اسلام آباد کے پوش ایریا بنی گالہ میں رہائش پذیر ہیں وہ مبینہ طور پر اپنے گھر میں گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں ان کے گیس کا میٹر نمبر BK-G4-1512027797ہے جو راولپنڈی کے علاقہ چکلالہ سے چوری ہوا تھا جو ڈاکٹر فیصل نے اپنی رہائش گاہ کے اندرونی حصے میں لگا رکھا تھا ۔ اس حوالے سے جب آن لائن نے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل سے را بطہ کرنے کی کوشش کی تو ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا واضع رہے کہ ڈاکٹر فیصل بنی گالہ روڈ پر واقع راجہ اشرف روڈ پر گذشتہ دو سالوں سے رہائش پذیر ہیں اور موصوف گیس چوری کرکے اپنا کچن چلاتے رہے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -