پنجاب کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، ماحولیات سمیت 6سیکرٹریوں کے تقررو تبادلے

پنجاب کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ، ماحولیات سمیت 6سیکرٹریوں کے تقررو ...

لاہور(جنرل رپورٹر، فلم رپورٹر،آئی این پی) پنجاب حکومت نے 6سیکرٹریوں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری ماحولیات ظفر نصراللہ خان کو تبدیل کر کے سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات ،سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن کو تبدیل کر کے سیکرٹری زکوۃ اینڈ عشر ،اسد رحمان گیلانی کو سیکرٹری ماحولیات اور عالمگیر خان کو سیکرٹری اوقاف تعینات کردیا گیا جبکہ سیکرٹری زکو ۃ وعشر عاصم اقبال اور سیکرٹری ہاؤسنگ حسن اقبال کو تبدیل کر کے محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔علاوہ ازیں محکمہ بلدیات میں بھی بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ گریڈ 19کے آفیسر سید علی عباس بخاری کو ڈپٹی چیف آفیسر میٹرو پولیٹن ،ڈپٹی چیف آفیسر عظمت گورائیہ کو چیف آفیسر ضلع کونسل سرگودھا ،گریڈ 19کے آفیسر مری اکمل کو ڈپٹی چیف آفیسر راوی زون ،ارشاد راجہ کو ڈپٹی چیف آفیسر علامہ اقبال ٹاؤن زون ،گریڈ 19کے بشارت جاوید کو چیف انجینئر ہیڈ کوارٹر بلدیات ،گریڈ 17کے محمد امین مغل کو زونل آفیسر پلاننگ نشتر زون ،گریڈ 17کے پلاننگ آفیسر رائے امتیاز کو زونل آفیسر پلاننگ علامہ اقبال زون ،گریڈ 19کے آفیسر عاشق حسین ڈوگر کو ڈائریکٹر سی انڈ آئی تعینات ، گریڈ 17کے رائے شاہنواز حسین کو زونل آفیسر پلاننگ گلبرگ زون ،گریڈ 18کے آفیسر رانا امان اللہ کو ڈی جی آئی اینڈ ایم لوکل گورنمنٹ ،گریڈ 18کے آفیسر رضوان احمد کو ڈائریکٹر ایڈمن لوکل گورنمنٹ ،گریڈ 17کے سید نجف علی کو میونسپل آفیسر ریگولیشن ساہیوال ،گریڈ 17کے رفاقت علی بھلی کو ایم او ریگولیشن قصور ،گریڈ 17کے ناصر محمود وڑائچ کو سی او راولپنڈی ،گریڈ 17کی فرحت زہرہ کو ایم او ریگولیشن فیروز والہ ،گریڈ 17کے محمد اسلم کو چیف آفیسر نارووال ،گریڈ 17کے خالد اقبال کو ایم او ریگولیشن کوٹ مومن ،گریڈ 17کے عامر افضل کو ایم او ریگولیشن شرقپور شریف ،گریڈ 17کے مرزا مظفر کو ایم او ریگولیشن شیخوپورہ اور گریڈ 17کے عابد حسین ملک کو چیف آفیسر مری لگا دیا گیا ہے ۔

تبادلے

مزید : صفحہ اول