مودی کے دور میں دہشتگردی کے واقعات میں176فیصد اضافہ ہوا

مودی کے دور میں دہشتگردی کے واقعات میں176فیصد اضافہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی کمیونسٹ پارٹی نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے دور میں دہشت گردی میں 176فیصد اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق مودی کے دورمیں بھارت میں دہشتگردی کے واقعات میں 176 فیصد اضافہ ہوا ہے اور بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعات میں83فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ مودی دورمیں کشمیریوں کی مزاحمت میں بھی تیزی آئی ہے۔ مودی سرکار نے کشمیر کے تمام گروپوں سے سیاسی عمل شروع کرنے کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔سی پی آئی نے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار پلوامہ واقعہ کو جنگی جنون بڑھانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل سیتارام ییچری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف عوامی اتحاد کو بی جے پی اپنے انتخابی مفادات کے لیے پارہ پارہ کر رہی ہے۔ملک میں مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف فضا بنائی جا رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -