پاکستان سے بار بار ہزیمت ’’را‘‘ کے بدلہ لینے کیلئے ’’ این ڈی ایس ‘‘ کے ترلے
راولپنڈی(آ ٰ ئی این پی)دشمن ملک بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغان ایجنسی این ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق انڈین خفیہ ایجنسی نے نیشنل ڈائریکٹوریٹ سکیورٹی (این ڈی ایس ) سے درخواست کی کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان ایئر فورس کا ایک جہاز گروا دیں، بھارتی خفیہ ایجنسی کی اس درخواست پر افغانستان میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،انڈیا نے این ڈی ایس سے درخواست کی ہے کہ سمگلی یا کسی بھی بیس سے آنیوالے جہاز کو ٹارگٹ کریں اور افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھیجیں۔
را ،ترلے