ناقص کارکردگی ‘ غفلت ‘ 5 میپکو ملازمین معطل ‘ تحقیقات شروع

ناقص کارکردگی ‘ غفلت ‘ 5 میپکو ملازمین معطل ‘ تحقیقات شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمدعمرلودھی نے پانچ ملازمین کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات شروع(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

کر دی ہیں۔ سرکل سرویلنس ٹیم کے لائن سپرنٹنڈنٹ محمدنعیم، میپکو منظورآباد سب ڈویڑن کے ہینڈلنگ یونٹ کلرک (ایچ ایچ یو) محمدصدیق فیضان، میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن کے کلرک راؤ سلطان، شجاع آباد سب ڈویژن کے کلرک باقرعلی اور علی پور سادات کے کلرک عامررضا معطل ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ان ملازمین پر ناقص کارکردگی، غفلت اور مس کنڈکٹ کے الزامات ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر