برائلر کی پھراونچی اڑان ‘ ٹماٹر ریٹس بھی کنٹرول سے باہر

برائلر کی پھراونچی اڑان ‘ ٹماٹر ریٹس بھی کنٹرول سے باہر

ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے غیر فعال ہونے کے باعث گرانفروش مافیا کی چاندی ہوگئی ہے برائلر گوشت اور ٹماٹروں کی پرچون سطح پر قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ،برائلر گوشت کی قیمت 252 روپے جبکہ ٹماٹر سرکاری نرخوں کی بجائے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

150 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 5 روپے اضافہ سے 252 روپے، زندہ برائلر مرغی 4 روپے اضافے سے 174 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 102 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ گرانفرش مافیا کی جانب سے طلب اور رسد کو جواز بناتے ہوئے ٹماٹر کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ گزشتہ روز سرکاری سطح پر ٹماٹر کے نرخ کم سے کم 104 اور زیادہ سے زیادہ 110 روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم پرچون سطح پر دکانداروں نے 140 سے 150 روپے تک فروخت جاری ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں اور انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی کا عملہ سبزی منڈی میں قیمتوں کو متوازن رکھنے پر توجہ دینے کی بجائے صرف ٹیکس وصولی تک محدود ہوکر رہ گیا ہے صارفین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کو مقررہ نرخوں پر فروخت کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئیے موثر کردار ادا کرے اور انتظامیہ کی جاری کردہ 43 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرکے شہریوں کو گرانفروش مافیا سے نجات دلائے۔

اڑان

مزید : ملتان صفحہ آخر