ط حکومت لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے بجائے تنگ کر رہی ہے ‘ مخدوم مرتضیٰ محمود

ط حکومت لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے بجائے تنگ کر رہی ہے ‘ مخدوم مرتضیٰ ...

صادق آباد (نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی مخدوم مرتضیٰ محمود نے گیس کی قیمتوں پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایک ساتھ پٹرول، بجلی اور گیس بم گرا (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

کر عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک ہی روز میں پٹرول بم کے ساتھ صارفین پر بجلی بھی گرا دی او راگلے روز گیس اور ایل پی جی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہیں تھی جبکہ موجودہ حکومت نے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی بجائے ضروریا ت زندگی کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کرکے ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے ۔ عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتوں میں کتنااضافہ ہوا، اس کے اعداد و شمار بھی سامنے نہیں لائے گئے۔ گزشتہ ماہ معمولی سی کمی کی گئی تو وزرا شادیانے بجا رہے تھے آج د گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے تو شرمندگی کا اظہار بھی ہونا چاہئے تھا۔ آج حکومت معیشت کی مضبوطی کے دعوے اور سعودی عرب و متحدہ امارات سے تیل موخر ادائیگیوں پر حاصل کر رہی ہے، اس کے پیش نظر سبسڈی دینے کی پوزیشن میں ہے۔ سبسڈی بے شک نہ دے مگرمحض ریونیو بڑھانے کے لیے تو نرخوں میں اضافہ نہ کرے۔

مرتضیٰ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر