حکومت خواتین کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ مسز شاہدہ احمد

حکومت خواتین کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ مسز شاہدہ ...

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ موجودہ حکومت خواتین کو سازگار ماحول کی فراہمی کیلے بھرپور اقد ا م کررہی ہے 8مارچ کو خواتین(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کے عالمی ڈے کے موقع پر حکومت کی طرف سے خصوصی تقریبات کا انعقاد قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ہے سیاسی،سماجی اورمعاشی عمل میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرکے ہی ترقی، خوشحالی کے عمل کو تیز کیاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار خواتین کو باوقار اور حقوق کی فراہمی کویقینی بنانے کیلے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خواتین ملک کی نصف آبادی سے زیادہ ہیں خواتین کے حقو ق کی پاسداری ہمار قومی فریضہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو مساوی حقو ق دے کر اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے ہی ترقی کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔

مسز شاہدہ احمد

Back to Conversion Tool

مزید : ملتان صفحہ آخر