ڈیرہ ‘ چوری ‘ ڈکیتی کی ایک دن میں دس وارداتیں‘ شہری خوفزدہ ‘ پولیس کی بڑھکیں

ڈیرہ ‘ چوری ‘ ڈکیتی کی ایک دن میں دس وارداتیں‘ شہری خوفزدہ ‘ پولیس کی بڑھکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)چوری وڈکیتی کی ایک ہی دن میں دس وارداتوں نے شہریوں کو جھنجھلا دیا، تفصیلات کے مطابق صدر پولیس کورفیع اللہ نے مطلع کیا کہ تین نامعلوم ملزمان گھر سے چالیس ہزار مالیتی سامان سرقہ کرگئے، شاہد عزیز کی رٹ(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

پر محمد الیاس سمیت دو ملزمان کیخلاف طلائی زیورات پانچ تولہ، نقدی سوار چارلاکھ روپے سرقہ کرنے پر کارروائی کی گئی، گدائی کے علاقہ سے نامعلوم ملزمان نے محمد عمران مغل کو موٹرسائیکل جبکہ سعید احمد کو لیپ ٹاپ، موبائل فون، موٹرسائیکل اور سامان مالیتی 90ہزار روپے سے محروم کردیا اسی طرح محمد عامر کی رٹ پر امجد سمیت پانچ ملزمان کیخلاف نقب لگا کر نقدی46ہزاراور 5تولہ طلائی زیورات سرقہ کئے جانے پر مقدمہ درج کیاگیا، ایس ڈی او واپڈا کی تھانہ دراہمہ پولیس کو گزاری گئی تحریر ی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نامعلوم ملزمان نے واپڈا کی ایل ٹی تار 1200فٹ سرقہ کرلی، تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ سے بھی نامعلوم ملزمان سید یونس کا موٹرسائیکل لے اُڑے، غلام محمد کوٹ چھٹہ پولیس کوبیانی ہو اکہ صفدر عباس سمیت چھ ملزمان نے اسکی دکان سے 14ہزار100روپے کا سامان سرقہ کیا، تھانہ درخواست جمال پولیس نے عدالت کے حکم پر غلام اکبرکی مدعیت میں شاہنواز سمیت پانچ ملزمان کیخلاف گھر داخل ہوکر زیورات اور گھریلو سامان سرقہ کئے جانے پر کارروائی کی، ریتڑہ کی حسینہ بی بی نے مطلع کیا کہ غلام حیدر سمیت آٹھ ملزمان نے گھریلوسامان مالیتی ایک لاکھ30ہزار سرقہ کیا۔
بڑھکیں