ملتان‘ ڈکیتی ‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان

ملتان‘ ڈکیتی ‘ چوری کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، اور دیگر (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ تفصیل کے مطابق بسی خداداد میں حنیف کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا،کینٹ کے علاقے میں شیراز ظہور کابیگ چوری ہوگیاجس میں موبائل وغیرہ تھے،برن یونٹ کے باہر سے اکبر کا موٹرسائیکل چوری کرلیاگیاہے،سلمان بھٹی کیمطابق گھنٹہ گھر کیقریب موٹرسائیکل سوار اس سے موبائل فون چھین کرلیگیا،سیتل ماڑی میں مقصود احمد کی موٹرسائیکل پر لٹا تھیلا چوری کرلیاگیا جس میں 60ہزار نقدی تھی،مقامی ہوٹل سے ارجن اعوان کا موبائل چوری ہوگیا،شاہ رکن عالم میں سہیل کا موبائل فون چوری ہوگیا، شریف پورہ میں یاسر کی دکان سے نقدی اورموبائل فون ،شاہ رکن عالم میں راحیل کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا،شاہد کی بیوی سے نقدی اور موبائل فون چھیناگیا،سیتل ماڑی میں شکیل کا موٹرسائیکل سوئی گیس دفتر کے باہر سے چوری ہوگیا،سیداں والے بائی پاس کیقریب شہزاد اوردیگر 6افرا دکیموبائل فون ایک ہوٹل سے چوری ہوگئے،گلگشت میں ذاکر حسین کے گھر سے ہزاروں مالیت کا سامان چوری کرلیاگیاہے،سیوڑہ چوک کیپاس اشفاق کی دکان کیتالے توڑ کرفرنیچر ایک لاکھ 70ہزار چوری ہوگیا،بی ذیڈ کیعلاقے میں ہوٹل سے رمضان اور ابراہیم کے موبائل فون چوری کرلئے گئے،مخدوم رشید میں سجاد علی کے مویشی چوری ، بستی ملوک میں تصور اقبال سے 3افراد موٹرسائیکل چھین کر لیگئے،گجو ہٹہ میں خالدیوسف کے گھر ایک خاتون سمیت دو افراد داخل ہوئے اور خاتون خانہ کو رسیوں سیباندھ کر گھر سے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر سامان چھین کر لیگئے،جلالپور میں عرفان کے ڈیرے میں داخل ہوکر 7افراد 30من گندم چوری کر کے لیگئے،اسماعیل کے گھر کیباہر سے موٹرسائیکل ، احمد بخش کی دکان سے ہزاروں روپے مالیت کاسامان چوری ہوگیا۔