فلم ’’شیردل‘‘ کی سپانسرشپ ‘پی ٹی سی ایل کا جذبہ حب الوطنی بڑھانے کا فیصلہ

فلم ’’شیردل‘‘ کی سپانسرشپ ‘پی ٹی سی ایل کا جذبہ حب الوطنی بڑھانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) پاکستانی فلم بنام ’’شیر دل ‘‘ کا اسپانسر ہے جو PAF کے بہادر پائلٹوں کی جرأت اور بہادری پر روشنی ڈالتی ہے،اور پوری قوم میں حب اوطنی اور ملک کیلئے محبت اجا گر کرے گی۔ یہ فیچر فلم 22 مارچ، 2019 ء کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی تاکہ یومِ پاکستان کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جاسکے۔ فلم کی رونمائی کے لئے ایک پریس(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کانفرنس جو کہ اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ، جس میں پی ٹی سی ایل کی اسپانسر شپ کااعلان کیا گیا ۔ تقریب میں کمپنی کے دیگر حکام کے ساتھ سید شہزاد شاہ، ای وی پی، مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن، پی ٹی سی ایل، فریحہ شاہ، جنرل منیجر کارپوریٹ کمیونیکیشن، پی ٹی سی ایل او ر احتشام احمد، جی ایم Marcom اینڈ برانڈز ،پی ٹی سی ایل،شامل تھے۔ فلم’’شیردل‘‘ کی پی ٹی سی ایل کی اسپانسر شپ حب اوطنی کے فروغ دینے میں مدد کرے گی جو ہر پاکستانی اور مسلح افواج کے ہر فوجی کے دل و دماغ میں اپنی سر زمین کی حفاظت کے لئے نقش ہے۔ اس موقع پر، سید شہزاد شاہ، ای وی پی، مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن، پی ٹی سی ایل نے کہا :’’ ایک قومی کمپنی ہونے کے ناطے، پی ٹی سی ایل اس فلم کی سپانسرشپ پر فخر محسوس کرتی ہے کیونکہ اس فلم کا مرکزی خیال پاکستان ائر فورس PAF کے لڑاکا پائلٹوں کا پاکستان کے لئے حب اوطنی کا جذبہ ہے۔ ساتھ ہی ان پائلٹوں کا جذبہ قربانی اور فرض شناسی کا احساس خوبصورت طور پر فلم میں دکھایا گیا ہے۔‘‘ اس موقع پر نعمان خان، پروڈیوسر، فلم’’ شیردل‘‘ نے کہا:’’قومی ٹیلی کام آپریٹر ہونے کے ناطے، ہم پی ٹی سی ایل کو ہماری فلم’’شیردل‘‘ کے اسپانسر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوش ہیں، کیونکہ ان کے بڑے نیٹ ورک کی پاکستان بھر تک رسائی غیر معمولی ہے۔ اس فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ ہماری مسلح افواج کی جانب سے ملک کو قربانیاں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ پاکستان کو محفوظ رکھ سکیں۔ یہ ہماری قومی یکجہتی کے سلسلے میں ایک ادنیٰ سی کاوش ہے تاکہ پوری قوم یکجہتی کے ساتھ رہ سکے۔‘‘ پی ٹی سی ایل فلم ’’شیردل‘‘ کو سپانسر کرتے ہوئے امید کرتا ہے کہ پوری قوم کے دل میں اپنے وطن کی محبت اجا گر ہوگی، کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے اور پوری قوم اس امر کا مظاہرہ کرنے کے لئے ایک ساتھ ہے کہ پاکستان سے محبت ہر چیز سے بلند ہے۔