سرائیکی صوبہ ہمارا بنیادی حق اسے لیکر رہیں گے ‘ سید عثمان محمود
صادق آباد (تحصیل رپورٹر) تخت لاہور والوں نے ہمیشہ سرائیکی وسیب کے حقوق پر ڈاکہ مارا ہے ہمیشہ سرائیکی وسیب کی محکوم اور مظلوم عوام کے حقوق غضب کیے ہیں اور سرائیکی وسیب کی عوام کو محرومیوں میں رکھا گیا ہے سرائیکی وسیب کی عوام کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے سرائیکی صوبہ ہمارا بنیادی اور جمہوری حق ہے جو ہم لیکر رہیں گے ان خیالات کا اظہار سرائیکی کلچر ڈے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مخدوم زادہ سید عثمان محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی سرائیکی صوبہ کی حامی ہے اور سرائیکی صوبہ بنائے گی تحریک انصاف والوں نے الیکشن میں سرائیکی وسیب کی عوام کو بیوقوف بنا کر دھوکہ دیا اور ان کے ضمیر کا سودہ کیا پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی جماعت سرائیکی وسیب کی عوام کی خیر خواہ نہیں ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سرائیکی وسیب کی نمائندگی کی اور ان کے حقوق کی آواز بلند کی پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سرائیکی صوبہ کے حوالے سے قرارداد سب سے پہلے ہم نے جمع کروائی انشاء اللہ پیپلز پارٹی کو جب بھی موقع ملا سرائیکی صوبہ عوام کو بنا کر دیں گے تحریک انصاف والوں نے جوعوام سے وعدے کیے تھے کوئی ایک وفا نہ کرسکے آخر میں انہوں نے دنیا بھر کے تمام سرائیکیوں کو سرائیکی کلچر ڈے کی مبارک باد پیش کی مزید انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب سے میری پہچان ہے۔
حق