مرد اہلکاروں کے پارٹیوں سے رابطے ‘ خواتین وویمن پولیس سٹیشن میں کرپشن کا انکشاف

مرد اہلکاروں کے پارٹیوں سے رابطے ‘ خواتین وویمن پولیس سٹیشن میں کرپشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار )خواتین وویمن سٹیشن میں کرپشن کی شکایات بڑھ گئی ہیں،تفصیل کے مطابق خواتین تشدد سنٹر میں قائم وویمن پولیس سٹیشن 25مارچ 2017کو قائم کیا گیا تھا پہلے سال خواتین کی 1400سے زائد تعداد نے رابطہ کر کے درخواستیں جمع کرائی تھیں ،تاہم گزشتہ 10ماہ سے وہاں انصاف کیلئے رجوع کرنیوالی خواتین کی تعداد میں کمی آئی ہے، وویمن سٹیشن کی انچارج کی طرف سے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

جاری ہونیوالے اعداد وشمار کے مطابق 2 برسوں میں اب تک 1805 خواتین نے سنٹر سے رابطہ کیا ہے۔ان میں سے 1700 کیمعاملات کو نمٹایاگیاہیجبکہ جو مقدمات درج کئے گئے ہیں انکی تعداد 44 کے قریب ہے،وویمن تھانہ کے قیام کے پہلے سال ہی خواتین کی طرف سے تھانہ سیرجوع کرنے والوں کی تعداد 1400 تھی۔جبکہ دوسرے سال یہ تعدادبہت کم ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق خواتین سنٹر میں تعینات افسران کی نااہلیوں کرپشن ، کمزور کنٹرول اور مرد اہلکاروں کے آنے جانیاور وہاں مستقل رہنے کے باعث تھانہ میں آنیوالی خواتین کی تعداد میں مسلسل کمی ائی ہے،بتایا گیاہے کہ انویسٹی گیشن سٹاف کا عملہ وہاں روزانہ آجاتا ہے جبکہ انکی تعیناتی انویسٹی گیشن سنٹر میں ہے،یہ عملہ اپنے افسران جن کو تفتیش کا کام نہیں آتا۔ ان کی جگہ تمام درخواستوں کی انکوائریاں اور پارٹیاں خود بلوا رہا ہوتاہے خواتین کے مسائل سے متعلق بھی مرد اہلکار تفتیش کررہے ہوتے ہیں اور خود ضمنیاں اور انکوائریاں کر رہے ہیں،مرد اہلکاروں جن میں شہزاد اور محمود شامل ہیں اپنے موبائل فون سے پارٹیاں بلوا رہے ہیں جس کا ریکارڈ موجود ہے۔
خواتین سنٹر