بوریوالا ‘ 50 سالہ شخص نے خود کو آگ لگا کر نہر میں چھلانگ لگا دی

بوریوالا ‘ 50 سالہ شخص نے خود کو آگ لگا کر نہر میں چھلانگ لگا دی

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) بوریوالا میں 50 سالہ شخص نے آگ لگا کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ تفصیل کے مطابق بوریوالا ملتان روڈ پی آئی اے لنک نہر میں ایک 50 سالہ شخص نے خود کو آگ لگا کر نہر میں چھلانگ لگا دی۔ذرائع کے مطابق شخص نے خود آگ لگائی، ریسکیو 1122 وہاڑی کنٹرول روم میں اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسیں کو روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 نے بروقت رسپانس (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کرتے ہوئے مریض کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیا۔ متاثرہ شخص کے مطابق مجھ پر جنات کا عمل ہوا ہے اس وجہ سے اپنے آپ کو آگ لگا لیتا ہوں، جلنے والے شخص کی شناخت شمس ولد مراد عمر 50 سال سکنہ 71/12L ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق اس کے جسم کا 45 % کے قریب حصہ جل گیا ہے۔

آگ

مزید : ملتان صفحہ آخر