20 مارچ سے لاہور ‘ کراچی کیلئے جناح ایکسپریس چلانے کا فیصلہ

20 مارچ سے لاہور ‘ کراچی کیلئے جناح ایکسپریس چلانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پرپاکستان ریلوے نے 20 مارچ سے لاہور کینٹ سے کراچی کینٹ کے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

درمیان جناح ایکسپریس (31 اپ 32/ڈاؤن) کے نام سے نان سٹاپ ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیڈول کے مطا بق اس ٹرین میں لاہور سے کراچی کامکمل کرایہ 7000ہزار روپے اور بچے کا کرایہ 5250 روپے ہوگا۔خانیوال،روہڑی اور حیدرآباد اس کے سٹاپ ہونگے۔ کھانا اور دوسری سروسز ٹرین کے کرائے میں شامل ہونگی۔اس ٹرین میں 48گھنٹے پہلے ریزرویشن کروانے پر 5فیصد رعایت کی سہولت لاگو نہیں ہوگی۔اگر کوئی مسافر راستے کے کسی اسٹیشن سے اس ٹرین پر بیٹھتا ہے تو اس سے بھی مکمل کرایہ 7000ہزارروپے وصول کیا جائے گا۔جناح ایکسپریس میں ٹرین کے اندر سے ٹکٹ بنوانے پرکم سے کم 1350روپے اضافی وصول کئے جائینگے۔ اس ٹرین کے ساتھ جانے والے آفیسرز اور سٹاف کو بھی اے جی ایم ٹریفک سے اجازت لینا ہوگی۔ ریلوے کی تاریخ میں یہ پہلی نان سٹاپ ٹرین ہوگی جو نسبتاً کم وقت میں لاہور سے کراچی اور کراچی سے لاہور کے درمیان اپنا سفر مکمل کریگی۔ اس ٹرین کا کرایہ11مارچ سے ریلوے کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ ٹرین موجودہ حکومت کی طرف سے صاحب ثروت طبقے کے لیے ایک تحفہ ہوگی۔اس سے پہلے پشاور سے کراچی کے لیے متوسط وزیریں طبقہ کے لوگوں کے لیے رحمان بابا ایکسپریس چلائی گئی تھی جس کا کرایہ کراچی سے پشاور تک صرف 1350روپے رکھا گیاتھا۔

ٹرین

مزید : ملتان صفحہ آخر