جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا انتخاب مکمل

جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا انتخاب مکمل

ملتان ( سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب کی مجلس شوریٰ کا انتخاب مکمل ہوگیا صوبائی سیکر ٹری جنرل و ناظم انتخاب (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

راؤ محمد ظفر نے نو منتخب اراکین صوبائی مجلس شوریٰ کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق ملتان سے ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، صہیب عمار صدیقی،خانیوال سے ہارون رشید نظامی ایڈووکیٹ، وہاڑی سے سید جاوید حسین شاہ، بہاولنگر سے چودھری افتخار ندیم، بہاولپور لودھراں اضلاع سے سید ذیشان اختر، ڈاکٹر محمد اشرف، رحیم یار خان سے ڈاکٹر انوار الحق، قاری سعید احمد، ڈیرہ غازی خان سے رشید احمد اختر، مظفر گڑھ سے رانا عمر دراز فاروقی، لیہ سے چودھری مبشر نعیم، راجن پور سے ڈاکٹر عرفان اللہ ملک کو ارکان جماعت نے اپنے اپنے ضلع سے صوبائی مجلس شوریٰ کا رکن منتخب کیا۔ نو منتخب اراکین شوریٰ کی مدت 2سال کے لیے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر