ضلع کونسل مظفر گڑھ کا اجلاس ‘ فوج سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

ضلع کونسل مظفر گڑھ کا اجلاس ‘ فوج سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور

مظفر گڑھ،علی پور( نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) پاک آرمی نے بھارت کو ہمیشہ ہر محازپر شکست سے دوچار کیا وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کی پشت پر موجود ہے اسلام امن اور بھائی چارے کا مذہب ہے وزیر اعظم عمران خان اور پاک آرمی نے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ ہم مسلمان امن پسند قوم ہیں مظفر گڑھ تا ہیڈ پنجند روڈ کی تعمیر کیلئے ہاؤ س (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

سے قرار داد پاس کر کے وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی ہے ایم این اے عامر طلال گوپانگ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے مظفر گڑھ روڈ کے حوالے سے بریفنگ دی وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے وعدہ کیا ہے کہ جلد ہی دو رویہ روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کر دیں گے ضلع کونسل مظفرگڑھ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت کنوئیروائس چیئرمین ملک عابد محمود بھابھہ منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت پاک سے شروع ہوا اجلاس کی کاروائی میں پاک آرمی اور حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی کی قرار داد منظور کی گئی سالانہ ترقیاتی پروگرام2018-19 و بحالی مرمت M&R فیاض پارک کی تزئین و آرائش یاد گار کلب مظفر گڑھ منظور کیں گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ چیئرمین حافظ عمر خان گوپانگ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر بلدیات راجہ مشہارت سے تمام ڈسٹرکٹ چیئرمینوں کی ملاقات ہوئی جس کو ضلع مظفر گڑھ کے مسائل سے آگاہ کیا گیا اور فنڈز کی فراہمی بارے بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا انشاء اللہ جلد ہی پنجاب حکومت سے فنڈز جاری ہوتے ہی تمام یونین کونسل کے چیئرمینوں کو برابری کی بنیاد پر فنڈز فراہم کریں گے اجلاس میں چیئرمین سید طاہر رضا ،ملک مختیار ڈوگر ،چیئرمین اقبال قریشی چیئرمین ملک سعید احمد کھاکھی اقبال گوپانگ سید ظفر حسین شاہ سعید خان ایڈووکیٹ اجمل خان لغاری مجاہد لغاری ملک فیض رسول بوہڑ اے بی مجاہد رانا نور احمد خان حاجی حق نواز گبول جام نسیم ڈمر حیات محمد شاہد خان گبول ملک بشیر بانہ رویہ ام کلثوم گلشن سلطانہ تھہیم اجمل خان و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوئیر عابد محمود بھابھہ نے کہا کہ جس بھی چیئرمین کا کوئی بھی کام ہو گا میرے دروازے اس کیلئے کھلے ہیں مجاہد لغاری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر ضلعی افسران کو ضلع کونسل کے ماہانہ اجلاس میں شریک ہونا چاہئے حاجی حق نواز اقبال قریشی نے چیئرمین کی توجہ قاتل روڈ پر دلائی اور کہا کہ اس روڈ پر ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں لیکن حکومت نے آج تک اس طرف توجہ نہیں دی جس پر چیئرمین حافظ محمد عمر خان نے کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی یہ سڑک دو رویہ کر دی جائے گی اس کیلئے حکومت کو قرار داد بھجوا دی گئی ہے اور ایم این اے عامر طلال گوپانگ نے بھی وزیر اعلیٰ کو سڑک بارے بریفنگ دی ہے اس موقع پر گلشن رخسانہ نے کہا کہ ضلع کونسل کی خواتین کیلئے ہاؤس کے نزدیک علیحدہ کمرہ دیا جائے تاکہ وہ آنے والی خواتین کے مسائل سن کر حل کر سکیں ہمیں تحفظ دینا ہاؤس کی ذمہ داری ہے ہماری کالونی میں بلا وجہ غریب لوگوں کے مکان گروائے گئے اور بلا وجہ تجاوزات کا بہانہ بنایا گیا اور خود مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی گئی جو کہ زیادتی اور پولیس گردی ہے جس پر کنوئیر نے کہا کہ حالات یہی رہے تو انشاء اللہ اور بھی ایف آئی آر نہیں ہونگی حکومت کی طرف سے ہمیں کوئی تحفظ نہیں دیا جا رہا ضلعی افسران ہماری بات تک نہیں سنتے ہمیں بے توقیر کیا جاتا ہے آخر میں ضلعی چیئرمین حافظ محمد عمر خان گوپانگ نے دعا کرائی اور معزز ہاؤس ممبران کو پر تکلف ڈنر دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر