عازمین حج کو 9 مارچ تک پاسپورٹ اجراء کیلئے درخواستیں جمع کرانیکی ہدایت

عازمین حج کو 9 مارچ تک پاسپورٹ اجراء کیلئے درخواستیں جمع کرانیکی ہدایت

ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت نے عازمین حج کے پاسپورٹ اجراء کے لئیے 6 مارچ کی مقررہ تاریخ میں مزید تین دن کی توسیع کردی(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ہے جس کے باعث عازمین حج 9 مارچ تک پاسپورٹ اجراء کے لئیے درخواستیں جمع کروا سکتے پاسپورٹ آفس ذرائع کے مطابق ضلع ملتان و گرد و نواح سے روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے چار سے پانچ سو پاسپورٹ کیسز جمع کرائے جارہے ہیں جبکہ عازمین حج کی تعداد اس بھی زیادہ ہے جو بروقت آفس نہ پہنچنے کی وجہ سے دوسرے دن کیسز جمع کرواتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے پاسپورٹ اجراء4 کے لئیے 6 مارچ آخری تاریخ مقرر کی تھی تاہم عازمین حج کی سہولت کے لئیے مزید تین روز کی توسیع کرتے ہوئے 9 مارچ تک پاسپورٹ کیسز جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر