ڈیوٹی ڈرابیک بانڈز رولز 2019 جاری کرنیکا فیصلہ

ڈیوٹی ڈرابیک بانڈز رولز 2019 جاری کرنیکا فیصلہ

ملتان (نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی ادائیگی کے لیے جاری کردہ 80 ارب روپے کے بانڈز سے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

حاصل ہونے والے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ دیے جانے کا امکان ہے اور وزارت خزانہ نے ڈیوٹی ڈرا بیک بانڈز رولز 2019 جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے ڈرا بیک آف لوکل ٹیکسز و لیویز (ڈی ایل ٹی ایل) کے واجبات کی سیٹلمنٹ کے بعد ان کی ادائیگی کے لئے بونڈز جاری کرنے کا پراسیس شروع کردیا ہے اور دوسرے ضمنی فنانس بل کی منظوری کے بعد صدر کے دستخطوں سے ایکٹ کی صورت نفاذ کے بعد یہ بونڈ جاری کیے جائیں گے۔ ایف بی ا?ر حکام نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے اس بارے میں اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے جو پورے کرکے وزارت خزانہ کو سمری بھجوائی جاچکی ہے اور اس بارے حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اگر فنانس بل میں ترمیم کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس سے چھوٹ دی جاتی ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر