الجزائری حکومت شہریوں کے پر امن احتجاج کا حق تسلیم کرے ،امریکہ

الجزائری حکومت شہریوں کے پر امن احتجاج کا حق تسلیم کرے ،امریکہ

واشنگٹن(اے این این )امریکا نے الجزائرمیں صدرعبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خلاف ہونے والے احتجاج روکنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ساتھ الجزائرکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرے اور مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے پالیسی سے گریز کیا جائے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان رابرٹ پالا ڈینو نیواشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم الجزائر میں ہونے والے احتجاج پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے الجزائرکی حکومت کے ساتھ بھی ہمارے روابط موجود ہیں۔ امریکانے بتا دیاہے کہ واشنگٹن الجزائر میں عوام کے ساتھ اور پرامن احتجاج کرنے والوں کی حمایت کرتا رہیگا۔تاہم ترجمان نے احتجاج کے اسباب اور محرکات یا صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی پانچویں بار نامزدگی کیحوالے سے کوئی بات نہیں کی۔الجزائر میں 22 فروری کو اس وقت ملک گیرمظاہرے شروع ہوگئیتھے جب عمررسیدہ صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے پانچویں بار صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر