ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد 25مارچ کوآئے گا

ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد 25مارچ کوآئے گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد تین روزہ دورے پر پچیس مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد 28مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی جانب سے وفد کو پاکستان کی طرف سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اْٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق وفد وزارت داخلہ، خارجہ، ایف آئی اے، نیکٹا اور دیگر اداروں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

یشیاء پیسفک گروپ

مزید : صفحہ اول