بھارتی جارحی کیخلاف حکومت اور مسلح افواج نے خودمختاری اور دفاع کا فرض نبھایا: فواد چودھری

بھارتی جارحی کیخلاف حکومت اور مسلح افواج نے خودمختاری اور دفاع کا فرض ...

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنی خود مختاری اور دفاع کا فرض نبھایا۔وہ گزشتہ روز غیر ملکی سفراء کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔استقبالیے میں یورپین یونین اور دیگرممالک کے سفرانے شرکت کی ۔استقبالیے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شریک ہوئے ۔وزیر اطلاعات نے سفراء کو جنوبی ایشیاء میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے حقائق سے آگاہ کیا۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان امن پسند اور ہمسایوں سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ پاکستان نے ہر مرحلے پر ایک ذمہ دار، تحمل مزاج اور سنجیدہ ریاست کا کردار ادا کیا۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اپنی خود مختاری اور دفاع کا فرض نبھایا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت اور قومی مفاد میں مثالی پیش رفت کی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ دنیا جان گئی ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن پسند کون ہے؟وزیر اطلاعات نے کہاکہ امن کے فروغ کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت کے سر ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان ایک عظیم ثقافتی ورثہ کا امین ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے،دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے ایک پر کشش منزل ہے۔وزیر اطلاعات نے ملکی ثقافت کے فروغ اور قومی تاریخی ورثے کو محفوظ بنانے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول