اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور برطانوی ہائی کمیشن کا’بیلنس فاربیٹر‘ سیشن

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور برطانوی ہائی کمیشن کا’بیلنس فاربیٹر‘ سیشن

کراچی(پ ر) ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن پلیٹ فارم کے تحت، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اوربرطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہمی تعاون سے عالمی یوم خواتین منایا گیا۔اس سال کی تقریب کا موضوع ’’بیلنس فار بیٹر ( Balance for Better)‘‘تھا۔ اس موقع پربینک نے برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے ماسٹر کلاس سیشنز منعقد کیے جن میں ، اپنے شعبوں میں مہارت رکھنے والے ،اہم خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ان ماسٹرک کلاسز میں ، کراچی کے ممتاز اسکولوں سے تعلق رکھنے والے، O اور A لیول کے 100 لڑکوں اور لڑکوں نے شرکت کی۔ ان لڑکیوں اورلڑکوں کو مختلف شعبوں میں کامیاب پیشہ ور رول ماڈلزتک رسائی فراہم کرنے کا مقصد ان کے لیڈرشپ اور پیشہ ورانہ ترقی کے سفربارے میں معلومات حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور برطانوی ہائی کمیشن کے بنیادی مقاصد میں صنفی تنوع اور ملازمت کی جگہوں پر خواتین کو اعانت فراہم کرنا شامل ہیں۔ اس مباحثے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو، شہزاد دادا نے کہا،’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ میں ،ہم تنوع اور شمولیت کے شعبے میں مارکیٹ لیڈر کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ذاتی ترقی اور ملازمت کے معاون طریقوں کے ذریعے خواتین کی مدد کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا پوری طرح استعمال کر سکیں ۔اس سال، ایک مرتبہ پھر، عالمی یوم خواتین کے موقع پر،ہم نے برطانوی ہائی کمیشن کے ساتھ تعاون کیا ہے کیوں کہ ہم ایک ایسے مستقبل کا جشن منارہے ہیں جس میں جدت اور ٹیکنالوجی نے خواتین اور لڑکیوں کے لیے بے مثال مواقع پیدا کیے ہیں تاکہ وہ بھی اس کمیونٹی میں فعال کردار ادا کرسکیں، جہاں ہم کام کرتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر