ایل این جی سکینڈل: نیب نے شاہد خاقان عباسی کوآج دوبارہ طلب کرلیا

ایل این جی سکینڈل: نیب نے شاہد خاقان عباسی کوآج دوبارہ طلب کرلیا
ایل این جی سکینڈل: نیب نے شاہد خاقان عباسی کوآج دوبارہ طلب کرلیا

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کوآج دوبارہ طلب کرلیا اور اس حوالے سے سمن بھی جاری کردیئے گئے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلبی کے ساتھ نیب سوالات کے جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی سکینڈل سے متعلق 70 سوالات فراہم کیے گئے تھے جن کے جوابات 28 فروری کو جمع کروانے تھے جو نہیں جمع کروائے گئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی