سانحہ ماڈل ٹاﺅن، لیگی رہنماﺅں کا جے آئی ٹی کابائیکاٹ ختم کرکے بیان ریکارڈ کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی جے آئی ٹی کااجلاس آج اسلام آبادمیں ہوگا ،لیگی رہنماؤں نے جے آئی ٹی کابائیکاٹ ختم کرکے بیان ریکارڈکرانے کافیصلہ کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کااجلاس آج اسلام آبادمیں ہوگا ،جے آئی ٹی نے لیگی رہنماؤں کوبیانات قلمبندکرانے کیلئے طلب کررکھاہے ۔
لیگی رہنماؤں نے جے آئی ٹی کابائیکاٹ ختم کرکے بیان ریکارڈکرانے کافیصلہ کیا ہے ،خواجہ آصف،پرویزرشیداورراناثنااللہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔