ایل این جی سکینڈل،شاہدخاقان عباسی کی نیب پیشی سےپھر معذرت

ایل این جی سکینڈل،شاہدخاقان عباسی کی نیب پیشی سےپھر معذرت
ایل این جی سکینڈل،شاہدخاقان عباسی کی نیب پیشی سےپھر معذرت

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی سکینڈل میں نیب میں پیش ہونے سے پھر معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کو آج نیب راولپنڈی میں طلب کررکھا ہے، سابق وزیراعظم نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی ہے،شاہد خاقان عباسی نے نیب کو خط میں کہا ہے کہ بیرون ملک ہوں،آج پیش نہیں ہوسکتا،17 مارچ کے بعدکی تاریخ دےدیں۔

واضح رہے کہ نیب نے شاہدخاقان سے 70 سوالات کے جواب طلب کررکھے ہیں انہوں نے 28فروری کو جواب جمع کراناتھا تاحال کوئی جواب جمع نہیں کرایاگیا،نیب نے دو روز قبل شاہد خاقان عباسی کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی