جونٹی رہوڈز پاکستان آنے پر خوش کیوں ہیں اور پی ایس ایل کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟ شاندار بات کہہ دی

جونٹی رہوڈز پاکستان آنے پر خوش کیوں ہیں اور پی ایس ایل کے بارے میں ان کی کیا ...
جونٹی رہوڈز پاکستان آنے پر خوش کیوں ہیں اور پی ایس ایل کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے؟ شاندار بات کہہ دی

  


ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اور دنیا کے مایہ ناز فیلڈر جونٹی رہوڈز بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے پاکستان آنے کیلئے پرجوش ہیں جن کا کہنا ہے وہ ٹورنامنٹ میں نوجوان کرکٹرز کی مہارت سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں جونٹی رہوڈز نے کہا کہ 16-2015ءکے بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان جانے کا موقع مل رہا ہے اور وہاں کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کی مہارت سے بڑا متاثر ہوا ہے، پاکستان کرکٹ کو مضبوط رکھنے کیلئے لیگ کا کردار اہم ہوگا۔

جونٹی رہوڈز نے کہا کہ یو اے ای کی سست وکٹوں پر فاسٹ باﺅلرز کی کارکردگی متاثر کن ہے لیکن بلے باز بھی غلطیاں کر رہے ہیں جبکہ تمام ٹیموں کی بیٹنگ کا زیادہ تر بوجھ غیر ملکی کرکٹرز اٹھا رہے ہیں البتہ اچھی بات یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سٹارز اور کوچز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، یہ تجربہ آگے چل کر ان کے کام آئے گا۔

جونٹی رہوڈز نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی اس شعبے میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں نمایاں فرق نظر آنے لگا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update