سانحہ ماڈل ٹاﺅن، پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے

سانحہ ماڈل ٹاﺅن، پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف جے آئی ٹی میں پیش ہو ...
سانحہ ماڈل ٹاﺅن، پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف جے آئی ٹی میں پیش ہو گئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کااجلاس ہوا،آئی جی موٹرویزاے ڈی خواجہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

جے آئی ٹی نے لیگی رہنمائوں کو ریکارڈ قلمبند کرانے کیلئے آج طلب کررکھا تھا،لیگی رہنمائوں نے جے آئی ٹی کا بائیکاٹ ختم کرکے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، رانا ثنااللہ اور خواجہ آصف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہو گئے جہاں لیگی رہنماﺅں کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد