نوازشریف سے والدہ اوردیگراہلخانہ کی جیل میں ملاقات ،ہسپتال جانے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش ناکام

نوازشریف سے والدہ اوردیگراہلخانہ کی جیل میں ملاقات ،ہسپتال جانے کیلئے آمادہ ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف سے مریم نوازسمیت دیگر اہلخانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اورانہیں ہسپتال جانے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم نے ہسپتال جانے سے ایک بار پھر انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے مریم نواز نے دادی کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی،اس موقع پر شہباز شریف،حمزہ شہبازاوراہلخانہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

اہلخانہ نے نوازشریف کوہسپتال جانے کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم نے ہسپتال جانے سے ایک بارپھرانکارکردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور