محمد عامر والدہ کی وفات کے بعد اب پی ایس ایل میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ خبر آ گئی

محمد عامر والدہ کی وفات کے بعد اب پی ایس ایل میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ خبر آ ...
محمد عامر والدہ کی وفات کے بعد اب پی ایس ایل میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی فاسٹ باﺅلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے محمد عامر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم میچ سے پہلے اپنی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

فاسٹ باﺅلر کی والدہ 4 مارچ کو انتقال کر گئی تھیں جس کے باعث وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے وطن واپس لوٹ آئے تھے اور انہوں نے ملتان سلطانز کیخلاف آخری لیگ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق محمد عامر اتوار کو شیڈول میچ سے پہلے جمعہ یا ہفتے کو روشنیوں کے شہر پہنچ کر کراچی کنگز کو جوائن کر لیں گے۔ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کیخلاف میچ کھیلنے ہیں اور اسے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کیلئے ان میچوں میں سے ایک میں جیت حاصل کرنا لازمی ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update